the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد 7 /جون )پریس ریلز) : ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کی طرف سے مفت اقامتی IAS کوچنگ میں داخلہ کے لئے 9 جولائی 2017 کو کل ہند سطح پر انٹرنس ٹسٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کے سینئر ڈائرکٹر محمد معظم حسین نے آج یہاں اس کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ایم ایس آئی اے ایس اکیڈمی میں داخلہ کے لئے 9 جولائی کو ملک کے 17 ریاستوں کے 33 سنٹروں پر یہ ٹسٹ کرایا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ تحریری اور زبانی امتحان کے مرحلے میں کامیابی سے ہمکنار ہونے والے طلباء کو IASاکیڈمی میں داخلہ دیا جائے گا۔ تحریری امتحان میں کامیاب ہونے والے طلباء کا انٹرویو دہلی اور حیدرآباد میں منعقد کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ دہلی میں انٹرویو 29 اور 30 جولائی کو لیا جائے گا جبکہ حیدرآباد میں انٹرویو 5 اور 6اگست کو رکھا گیا ہے۔ 21 سے 27 سال کے ڈگری پاس طلباء اس ٹسٹ میں شریک ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ملت کے نوجوانوں کو ملک کی بیوروکریسی کا حصہ بنانے کے لئے ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی نے امسال کے شروع میں IAS اکیڈمی کی شروعات کیا ۔حیدرآباد کے آصف نگر میں جدید سہولیات ‘ A/C کلاس رومس‘ لائبریری اور انٹرنیٹ سے مربوت عمارت میں ایم ایس IAS اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ مقابلہ جاتی امتحانات کے کتابوں کا ذخیرہ جمع کیا گیا ہے۔ سیول سرویز کے امتحان کے لئے ضروری تمام مواد اکٹھا



کیا گیا ہے۔ تاکہ پرسکون ماحول میں طلباء پوری شاندار اہتماک سے امتحان کی تیاری کر سکیں۔ اس اکیڈمی میں قیام و طعام کی پوری سہولیات مفت فراہم کیا گیا ہے۔ کوچنگ اور نگرانی کے لئے ماہر اساتذہ کی خدمات حاصل کیا گیا ہے۔ داخلہ کی کوئی فیس نہیں ہے۔

ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی اپنی (CSR) کارپوریٹ شوثل ریسپانسی بلیٹی کے تحت IAS اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا ہے تا کہ ملت کے طلباء کو سیول سرویز امتحان کی تیاری کرواکے ملک کی بیورکریسی میں شامل کیا جاسکے۔اورامید ظاہر کیا انشااللہ جلد ہی ایم ایس IAS اکیڈی سے وسیع تعداد میں طلباء کامیابی حاصل کرکے ملک کی ترقی میں اپنی خدمات فراہم کرینگے۔

9 جولائی 2017 کو کل ہند سطح پر ہونے والے ا نٹرنس ٹسٹ میں داخلہ کے لئے امیدوار آن لائن رجسٹریشن فارم پُرکریں جو ایم ایس کی ویب سائیٹ www.mseducationacademy.in پر دستیاب ہے ۔ امیدوار مزید جانکاری کے لئے ایم ایس IAS اکیڈمی کے اکاڈمک کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شاہد سے 9030045422 سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ایم ایس IAS اکیڈمی کے پہلے بیاچ میں 15 طلبا میں UPSC کی سیول سرویز کی کوچنگ حاصل کررہے ہیں۔ اس بیاچ کے 3 طلباء نے آندھراپردیش پبلک سروس کمیشن کے گروپ- I کے پریلمس امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کیا۔
تلنگانہ میں یہ امتحان حیدرآباد‘ نظام آباد‘ کریم نگر‘ محبوب نگر اور ورنگل میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ دیگر 16ریاستوں کے امتحانی مراکز کی تفصیل ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.